شکر گڑھ : عوام کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ 2006 سے بند نارووال کرتار پور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ۔ چیف انجنیئر پاکستان ریلوے عرفان الحق نے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ کرتار پور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ۔ ٹریک کی موجودہ حالت کے جائزہ اور تخمینہ جات کے لئے کے لیے ڈرون کیمرے کے ذریعے ٹریک کی ویڈیو بھی بنائی گئی ۔چیف انجنیئر عرفان الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آئندہ دو ماہ میں ٹرین سروس بحال کرنے کاارادہ رکھتی ہے ۔ ابتدائی طور پر نارووال سے کرتار پور تک ٹریک کی بحالی اور ریلوے اسٹیشن کو فعال کیا جائے گا ۔ تاہم بعد ازاں یہ ٹریک چک امرو تک بحال کر دیا جائے گا ۔موجودہ ٹریک بحال کر کے ٹرین سروس بحال کرنا مشکل ہے ۔ ٹریک کی از سر نو تعمیر سے ہی ٹرین سروس بحال ہوگی ۔ جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔
Shakargarh: Let the efforts of the people come to fruition. Practical steps have been taken to rehabilitate the Narowal - Kartarpur railway track, which has been closed since 2006. Chief Engineer Pakistan Railways Irfan ul Haq accompanied by technical team visited Kartarpur Railway Station. A video of the track was also made through a drone camera to assess the current condition of the track. Chief Engineer Irfan-ul-Haq said that the government of Pakistan intends to restore train service in the next two months. Initially the track from Narowal to Kartarpur will be rehabilitated and the railway station will be activated. However, later this track will be restored till Chak Amro. It is difficult to restore the existing track and restore the train service. Train service will be restored only with the reconstruction of the track. For which work will be done on an emergency basis.